نئی دہلی: پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے دی ہے۔ سیریز میں 1-0 سے پیچھے رہنے کے بعد محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرا ون ڈے نو اور تیسرا ون ڈے آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی یہ جیت اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اُسی کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2002 میں آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔
A convincing win in Perth completes a come-from-behind series triumph for Pakistan! 👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2024
Winning start for Rizwan in his first series as captain 🏏🙌#AUSvPAK pic.twitter.com/tP4zoOdv6E
پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا:
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 140 رنز بنائے۔ پاکستانی گیند باز شاہین آفرید اور نسیم شاہ نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ گزشتہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے حارث رؤف اس میچ میں صرف 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے سب سے زیادہ 30رنز بنائے جبکہ میتھیو شارٹ صرف 22 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 84 رنز جوڑے۔ پاکستان کو پہلا جھٹکا عبداللہ شفیق کی صورت میں لگا۔ وہ 37 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد صائم ایوب بھی 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 28 ناٹ آؤٹ اور محمد رضوان 30 ناٹ آؤٹ کی مدد سے پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا کر میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
🇵🇰 2️⃣-1️⃣ 🇦🇺
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2024
Pakistan win their first ODI series in Australia since 2002! ✅#AUSvPAK pic.twitter.com/d4tlDcaxNE
پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی زبردست واپسی:
اس سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 203 رنز کے تعاقب میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور 163 رنز کے تعاقب میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے 140 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر تاریخ رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں: