بنارس میں لڑکی کی عصمت دری، شادی کے نام پر مذہب تبدیل کرنے کا الزام
Published : Sep 27, 2024, 5:28 PM IST
وارانسی:یہاں ایک لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر ملزمان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لڑکی کے دوست نے یہ گھناؤنا فعل کیا ہے۔ جب لڑکی حاملہ ہوئی تو اس نے اس پر مذہب تبدیل کرنے اور شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ جب اس نے انکار کیا تو اسے مسلسل ہراساں کیا گیا۔ پولس نے بتایا کہ تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جلد ہی اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔