ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: دوران شب آتشزدگی میں لکڑی کی آرا مشین اور لاکھوں کی مالیت کا سامان خاکستر - PULWAMA ARMULLA BLAZE

آرا مشین کے مالک نے شبہ ظاہر کیا کہ آگ کی یہ واردات کسی نے جان بوجھ کر انجام دی ہوگی۔

پلوامہ کے آرمولا علاقے میں دوران شب آتشزدگی
پلوامہ کے آرمولا علاقے میں دوران شب آتشزدگی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2024, 7:40 AM IST

Updated : Nov 18, 2024, 12:42 PM IST

پلوامہ کے آرمولا علاقے میں دوران شب آتشزدگی (ETV Bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آرمولا علاقے میں دوران شب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس سے ایک ارا مشین کو شدید نقصان پہنچا اور لاکھوں کے سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق رات 12:10 بجے کے قریب پوری آرا مشین آگ کی زد میں آ گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، مگر تب تک آرا مشین میں جزوی نقصان ہو چکا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کے میدانی علاقوں میں گذشتہ کئی مہینوں سے خشک کی وجہ سے زمین کی سطح کا پانی اور مٹی کی نمی کم ہو گئی اور اسی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں میں وادی میں آتشزدگی کے ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان اور تین دکانیں جل کر خاکستر

آرا مشین کے مالک بلال احمد نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل جانچ ہونی چاہیے کیونکہ یہ کسی کے ذریعہ جان بوجھ کر انجام دی گئی واردات معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ میں لاکھوں روپے مالیت کی تمام مشینری اور خام مال تباہ ہو گیا ہے اور انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے درخواست کی کہ وہ امداد فراہم کریں تاکہ آرا مشین کو دوبارہ شروع کیا جا سکے جس سے وہ دوبارہ سے روزگار کمانے کے اہل بن سکیں۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں آتشزدگی سے کروڑوں کی املاک کو نقصان

Last Updated : Nov 18, 2024, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.