اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 3:43 PM IST

ETV Bharat / snippets

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی

Delhi Chief Minister Atishi met President Droupadi Murmu
دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی (@rashtrapatibhvn)

نئی دہلی:دہلی کی وزیراعلیٰ بننے کے بعد آتشی نے پیر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ راشٹرپتی بھون میں ہونے والی یہ ملاقات ایک رسمی ملاقات بتائی جارہی ہے۔ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد، آتشی نے 21ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ سی ایم بننے کے بعد، آتشی نے صدر سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ قائد حزب اختلاف وجیندر گپتا کی قیادت میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی صدر سے ملنے گئے تھے اور دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details