ETV Bharat / state

گیر سومناتھ میں انہدامی کارروائی کا معاملہ: گجرات ہائی کورٹ 3 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی - Gir Somnath Demolition - GIR SOMNATH DEMOLITION

گجرات کے گیر سومناتھ میں انہدامی کارروائی کی گئی اور بغیر کسی نوٹس کے 500 سالہ قدیم مسجد، قبرستان اور درگاہ کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند گجرات نثار احمد انصاری سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

Gir Somnath Demolition Case The Gujarat High Court will deliver its verdict on October 3
ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند گجرات نثار احمد انصاری سے خصوصی گفتگو کی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2024, 12:38 PM IST

گیر سومناتھ، گجرات: ریاست گجرات کے گیر سومناتھ ضلع میں ڈیمولیشن کارروائی پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی دونوں فریقین کی دلیل مکمل ہونے کے بعد کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور اب اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ تین اکتوبر کو فیصلہ سنائے گی۔ ایسے میں گجرات ہائی کورٹ میں اس معاملے پر قانونی لڑائی لڑنے والی جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی۔

گیر سومناتھ میں انہدامی کارروائی کا معاملہ: گجرات ہائی کورٹ 3 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی (ETV Bharat)

دراصل 27 ستمبر 2024 کو گجرات کے گیر سومناتھ میں موجود سومناتھ مندر کے عقب میں ایک میگا ڈیمولیشن آپریشن کیا گیا ہے جس میں 9 مساجد اور 45 پختہ مکانات کو منہدم کر کے 320 کروڑ کی 102 ایکڑ اراضی کو کھولا گیا۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں مسلسل دو روز سماعت ہوئی۔ اس ارجنٹ ہیرنگ کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے تین اکتوبر کو اس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔

Gir Somnath Demolition Case The Gujarat High Court will deliver its verdict on October 3
گیر سومناتھ میں انہدامی کارروائی کا معاملہ: گجرات ہائی کورٹ 3 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی (ETV Bharat)
Gir Somnath Demolition Case The Gujarat High Court will deliver its verdict on October 3
گیر سومناتھ میں انہدامی کارروائی کا معاملہ: گجرات ہائی کورٹ 3 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی (ETV Bharat)

اس پر جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سکریٹری اور اس معاملے میں قانونی لڑائی لڑنے والے نثار احمد انصاری نے کہا کہ ہمیں کورٹ سے پوری امید ہے کہ کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ سنائے گی۔ لیکن اگر فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ اور انصاف مانگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات ہائی کورٹ میں دونوں فریق کی جانب سے بہت اچھے سے دلیلیں پیش کی گئیں۔ ہم نے ہماری طرف سے ایڈووکیٹ طاہر حکیم اور ایڈووکیٹ مہیر ٹھکر نے کورٹ میں دلیل پیش کی اور انہوں نے مانگ کی کہ اب جب ڈیمولیشن ہو گیا ہے تو اس زمین کو جوں کا توں اسی حالت میں رہنے دیا جائے اور اس پر کسی طرح کا کام نہیں کیا جائے لیکن سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ وہ زمین سومناتھ مندر ٹرسٹ کو دی جائے گی۔ لیکن اس میں ہم نے اعتراض جتایا ہے کہ مذہبی مقامات کی جگہ پر اسٹے لگا کر اس زمین کو اسی حالت میں رہنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گجرات میں 500 سال پرانی مسجد اور قبرستان مسمار - Mosque and graveyard demolished

ڈاکیومنٹ کے تعلق سے جو سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اس پر نثار احمد انصاری نے کہا کہ قبرستان کے بارے میں کورٹ میں ڈاکیومنٹ پر سوال کھڑے کیے گئے تو ہمارے وکیل نے جواب دیا کہ نواب کے زمانے میں نواب نے ہی قبرستان کے لیے وہ جگہ وقف کی تھی اور اس کے دستاویز بھی موجود ہیں۔ اس کے باوجود بھی بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ جس کے خلاف ہم نے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور آنے والے دنوں میں انصاف نہیں ملا تو ہم سپریم کورٹ میں بھی اس معاملے کو لے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.