حیدرآباد: ہم جب بھی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے جاتے ہیں تو وہاں پر موجود ہم کو میٹر پر 00.00 دکھا کر پٹرول ڈالتے ہیں مگر وہ لوگ ہمیں کم پٹرول کم دیتے ہیں۔ کیوں کہ ہم کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ کیا ہوا ہے۔ آپ بھی اپنی گاڑی میں پیٹرول بھریں اور اس اعتماد کے ساتھ چلے جائیں کہ آپ کے ساتھ کوئی گیم نہیں ہوا ہے مگر آپ کے ساتھ بھی دھوکہ ہو سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک خاص چال کے ذریعے آپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہی دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ اسے جمپ ٹِرک (jump trick ) کہتے ہیں۔ یہ ٹرک کیسے کام کرتی ہے آئیے جانتے ہیں۔
یہ اس طرح محسوس ہوتا ہے:
جمپ ٹرک میں، پہلے آپ کو پیٹرول میٹر میں 00.00 دکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی میں پیٹرول بھرنا شروع کردیا جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ ہم نے جتنا پٹرول ڈالنے کے لئے کہا تھا اس نے ڈال دیا ہے۔ کیونکہ آپ نے خوڈ میٹر پر 00.00 دیکھا تھا۔ مگر آپ کو معلوم ہی نہیں ہو کہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہو چکا ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس چال کو پکڑنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ پیٹرول میٹر پر گہری نظر رکھی جائے۔ اگر پیٹرول میٹر ابتدائی 1,2,3 تک کوئی نمبر نہیں دکھاتا ہے، مشین براہ راست نمبر 5,6،7,8,9 وغیرہ تک پہنچ جاتی ہے تو سمجھ لیں کہ یہ چال آپ کے ساتھ بھی کام کر گئی ہے۔ اس چال سے آپ کا پٹرول کم ہو جاتا ہے۔ آپ پیٹرول کے معائنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
پٹرول کم دینے کے 8 طریقے
پٹرول پر دھیان دیں باتوں میں نہ الجھیں:
یہ پیٹرول کم کرنے کی سب سے خاص چال ہے۔ اس میں پیٹرول فلر آپ کو دوسری چیزوں کے بارے میں بات کرنے میں اتنا مصروف رکھتا ہے کہ آپ کی آنکھیں میٹر کو دیکھ نہیں پاتی ہیں۔ اس کے بعد وہ میٹر کو آگے بڑھاتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ نے 150 روپے کا پیٹرول بھرنے کو کہا ہے، تو اگر آپ سے پہلے کسی نے 50 روپے کا پیٹرول بھروایا ہے، تو وہ 50 روپئے کے اوپر میٹر چلائے گا۔ اس طرح سے آپ کو 150 مشین دکھائے گی مگر اس نے ڈالا ہے صرف 100 روپئے کا پٹرول اور آپ کو 50 روپئے کا نقصان ہوجاتا ہے۔ مگر اس بات کا آپ کو علم ہی نہیں ہو پاتا ہے۔
گاڑی میں بیٹھ کر پٹرول نہ بھروائیں، میٹر پر نظر رکھیں:
اکثر لوگ جو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پیٹرول بھروا لیتے ہیں وہ سافٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں۔ ایسے کار سوار مالک آسانی سے پٹرول پمپ والوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ میٹر میں 00.00 ہے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔
اگر مشین رُک رُک کے چلے تو الرٹ ہوجائیں:
اگر پیٹرول فلر مشین کو بار بار روک رہا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ آپ اس بارے میں شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ مشین کو کئی بار روک کر بھی پٹرول کم کیا جا سکتا ہے۔
راؤنڈ فگر میں پٹرول نہ بھریں:
اگر آپ 50، 100، 200، 300، 400، 500 وغیرہ جیسے راؤنڈ فگر میں پٹرول بھر رہے ہیں تو آپ بھی شارٹ فال کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مشین میں اکثر راؤنڈ فگر پر پیٹرول میں کمی کی سیٹنگ کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے صارفین کو آسانی سے دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ پٹرول مشین میں اس روپیوں کو سیٹ کرکے کیا جاتا ہے۔ اس سے بچنے کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ راؤنڈ فگر میں پٹرول نہ بھریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ 50 روپے کا پیٹرول بھرنا چاہتے ہیں، تو آپ 60، 65 یا 70 روپے کا پیٹرول بھروا سکتے ہیں۔ اس سے آپ اس چال کا شکار نہیں ہو پائیں گے۔
اگر آپ کو کوئی پرانی مشین نظر آتی ہے تو ہوشیار رہیں:
اگر پیٹرول مشین میں ڈیجیٹل میٹر نہیں ہے اور یہ بہت پرانا ہے تو ہوشیار ہوجائیں۔ کئی بار پرانی مشینوں سے بھی مشین سیٹنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
براہ کرم میٹر میں ڈالی جانے والی قیمت دیکھیں:
اکثر آپ کو 0 دکھاکر اور باتوں میں مصروف کرنے کے ساتھ ہی فریب دیا جاتا ہے۔ ایسے میں پٹرول بھرواتے وقت میٹر پر نظر رکھیں اور پٹرول پمپ اٹینڈنٹ کی باتوں میں نہ پھنسیں۔ اس سے ہمیشہ ہوشیار رہیں۔
اگر مشین بہت تیز چل رہی ہے تو شکایت کریں:
اگر پیٹرول مشین بہت تیز چل رہی ہے تو آپ اس کی شکایت کر سکتے ہیں۔ اکثر پٹرول مشین کو تیز چلا کر بھی پٹرول کم کیا جا سکتا ہے۔
پائپ نوزل پر نظر رکھیں:
اکثر پیٹرول بھرتے وقت نوزل بہت جلد ہٹا دی جاتی ہے، اس سے لیکیج کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ میٹر بند ہونے کے بعد ہی نوزل ہٹائیں، اس سے پہلے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: