اردو

urdu

ETV Bharat / videos

بارات کی انوکھی تصویر: کشتی پر دلہن کی وداعی - Bride Farewell on Boat - BRIDE FAREWELL ON BOAT

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:23 PM IST

مہاراج گنج: اترپردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورت پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے شادیوں کے سیزن میں شادی کے انتظامات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن سیلاب کے درمیان ضلع مہاراج گنج میں بارات کی انوکھی تصویر سامنے آئی ہے۔ جہاں سیلاب کی وجہ سے دولہا کو اپنی بارات کشتی کے ذریعے لے جانی پڑی اور پھر دلہن کو کشتی پر ہی واپس لے کر آیا، دلہن کا دریا کے گھاٹ پر استقبال بھی کیا گیا۔

درحقیقت سیمرہوا گاؤں نوتنوا تحصیل کے علاقے میں آتا ہے، جہاں کی آبادی تقریباً 7000 ہے۔ یہ گاؤں ایک طرف جنگل سے گھرا ہوا ہے اور دوسری طرف نیپال سے آنے والی روہنی ندی بہتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ اپنے روزمرہ کے کام کے لیے روہنی ندی کو کشتی سے پار کرنا پڑتا ہے۔ پُل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے لوگ دوسرے گاؤں میں کسی بھی قیمت پر اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کرنا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں جب بھی شادی کا پروگرام ہوتا ہے تو دولہا دلہن اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر شادی کی رسومات ادا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details