اردو

urdu

ETV Bharat / videos

گلمرگ میں بھاری برف باری ، سیاحوں کی آمد - برفباری کشمیر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 11:01 PM IST

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں بھاری برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وادی کشمیر میں ایک طویل خشک دور کے بعد، میدانی و سیاحتی مقامات میں برفباری ہوئی ہے، جس سے سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد و سیاح کافی خوش ہوئے ہے۔ گلمرگ میں برف سے لدے درخت اور چمکتی ہوئی ڈھلوانیں ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہے جس سے دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ایک اور مغربی ہوا کے وارد ہونے کے نتیجے میں 3 اور 4 فروری کو میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے، جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details