سورت اور اندور میں جنتا کے ادھیکاروں کو چھینا گیا: منوج جھا - Manoj Jha on Surat Seat - MANOJ JHA ON SURAT SEAT
Published : Apr 30, 2024, 10:51 PM IST
پٹنہ: آر جے ڈی کے سینیئر رہنما منوج جھا کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کو ختم کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم آئین کو ہاتھ تک نہیں لگائیں گے، لیکن آئین کو ختم کرنے کی سب سے بڑی مثال سورت اور اندور میں سامنے آئی ہے جہاں عوام کو ووٹ دینے کے حق کو چھین لیا گیا۔ منوج جھا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم ہمارے اس لوک سبھا میں اٹھائے گئے بنیادی اور اہم مسائل پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے یہاں تک کہہ دیا کہ جب بات بھارت کے آئین پر آجاتی ہے تو پھر وہاں ان کو ایک بھی ووٹ نہیں پڑے گا۔