اردو

urdu

ETV Bharat / videos

سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس لائیو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 3:00 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 4:34 PM IST

Lok sabha elections 2024نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا آئندہ لوک سبھا انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو شروع ہوگا اور تمام سات مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو گا۔ 
Last Updated : Mar 16, 2024, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details