ممبئی: مار پیٹ کے الزام میں مسلم فیملی کے خلاف ایف آئی آر درج - False FIR against Muslim family - FALSE FIR AGAINST MUSLIM FAMILY
Published : Apr 5, 2024, 7:57 PM IST
ممبئی: ناگپاڑہ پولیس تھانے کی حد میں ایک فیملی بی ایم سی کالونی گلڈر لین میں رہتی ہے۔ صنوبر پیشے سے بی ایم سے ٹیچر ہیں۔ اس فیملی کے پڑوسیوں نے ان کے گھر پر آکر کسی بات پر پہلے جھگڑا کیا، انہیں مارا پیٹا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی ریکارڈ ہو گیا ہے۔
ارنیش کمار گائیڈ لائنس کے تحت جن معاملوں میں درج ہوئی ایف آئی آر میں سات برس سے کم کی سزا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو ملزمین کو گرفتار کرنے سے پہلے 41 اے کا نوٹس دے کر اُنہیں پولیس تھانے میں طلب کرنا چاہیے۔ لیکن ممبئی کے ایک پولیس تھانے میں اس قانون کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔
ملزمین کے وکیل نتن ساتپوتے نے کہا کہ یہ فرضی ایف آئی آر ہے، جہاں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے اس گھر کا محاصرہ کرنا شروع کیا۔ ڈویژنل اے سی پی نے اُن کے گھر میں جبراً داخل ہوکر گھر کی تلاشی لی ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سوشل سائٹس پر ملزمین نے ممبئی پولیس کمشنر سمیت پولیس کے اعلٰی افسران سے اپنی فریاد سنائی اور کہا کہ اُن کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر انصاف کریں۔