راجستھان میں دولہا بارات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا - Groom In Polling Station
Published : Apr 26, 2024, 5:08 PM IST
ادے پور: راجستھان میں شادی کے لباس میں ملبوس ایک دولہا اپنے اہل خانہ اور بارات کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا، جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔ ادے پور ماولی اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ کے دوران ڈیباری کے رہنے والے جتیندر وشنو اپنی شادی کے لیے ڈیباری سے 50 کلومیٹر دور راجسمند ضلع کے دیلواڑہ جانے سے پہلے پولنگ بوتھ پہنچے۔
ووٹنگ کے دن نائب سرپنچ چندن سنگھ دیورا نے شادی کے تمام مہمانوں سے کہا تھا کہ وہ پہلے ووٹ دیں اور پھر شادی کی تقریبات میں شرکت کریں۔دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ راجستھان میں دوسرے مرحلے میں تقریباً 2.80 کروڑ ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ راجستھان کے انتخابات کا یہ آخری مرحلہ ہے جہاں پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 12 سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی۔