لال محمد نے گوجری زبان میں وزیر اعظم کو وکست بھارت کے اشعار سُنائے - مودی دوری جموں
Published : Feb 20, 2024, 9:49 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 فروری کو جموں دورے کے دوران کروڑوں روپیوں مالیت کے کئی پرجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ پی ایم نے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا۔اس دوران پی ایم مودی نے مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے والے کنندگان سے ورچول موڈ سے بات چیت کی۔ پونچھ کے لال محمد نے پی ایم اے وائی اسکیم کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے انہیں پکاّ مکان ملا اور اب وہ بہت خوش ہیں۔ لال محمد نے گوجری زبان میں وکست بھارت کے اشعار سُنائے، جس پر پی ایم مودی نے ان کی تعرفیں کی۔