اردو

urdu

ETV Bharat / videos

روزے کے آداب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 8:43 PM IST

Updated : Mar 18, 2024, 10:21 PM IST

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہر مومن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے ثواب حاصل کرے۔ ای ٹی وی بھارت کے "رونقِ رمضان" پروگرام میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں شہر حیدرآباد کے مشہور عالمِ دین حافظ و قاری مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے "روزے کے آداب" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔ مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے فرمایا کہ ہم کواللہ اس کے رسول، فرشتوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید فرمایا کی جو لوگ ایمان اور پرہیزگاری کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں،قران پاک کی تلاوت کرتے ہیں، تراویح کا اہتمام کرتے ہیں، ذکاۃ دیتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کو محبوب رکھتا ہے اور انکی عبادات کو بھی قبول کرتا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details