اردو

urdu

ETV Bharat / videos

تحفظ اوقاف کے تحت حیدرآباد کے مدینہ ایجوکیشن سینٹر میں سمینار کا انعقاد کیا گیا - A seminar on Tahafuzze Awqaf - A SEMINAR ON TAHAFUZZE AWQAF

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 2:46 PM IST

Updated : Sep 28, 2024, 4:35 PM IST

حیدرآباد: تحفظ اوقاف کے حوالے سے شہر حیدرآباد کے مدینہ ایجوکیشن سینٹر میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔  

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اور امیر شریعہ بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور مغربی بنگال مولانا احمد فیصل ولی  رحمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت ک۔ اس موقع پر انہوں نے اوقاف کے حوالے سے مختلف باتیں لوگوں کے سامنے رکھی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ اوقاف کیا ہے؟ اس پر کس طرح سے حکومت قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فی الوقت مسلمانوں کو اس کے کیا خدشات ہیں اور انہیں کس طرح حل کیا جا سکتا ہے؟  

حکومت کو بھیجے گیے ای میلز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے مخالفت میں ملک بھر سے کم و بیش ساڑھے تین کروڑ ای میلز بھیجیں جا چکے ہیں، جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک کی ایک بڑی تعداد اس وقف ترمیمی بل کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ای میلز کے ذریعے جے پی سی ممبران سے بات کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2024, 4:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details