لکھنؤ:ہفتہ ولایت کی آخری محفل شب عید مباہلہ منعقد ہوئی ۔محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعد رضوان اور عزادار اعظمی ،رہبر عسکری اور محمد حسینی نے اپنے مخصو ص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جب تک پیغمبر اسلام قرآن لے جا کے نصاریٰ کو سمجھا رہے تھے تب انہیں سمجھ میں نہ آیا جب اہل بیتؑ کو ساتھ لے گئے تب انہیں با قاعدہ طور سے سمجھ میں آگیا ۔لہذا دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تنہا قرآن کافی نہیں ہو سکتا ہے جب تک اہل بیتؑ سے وابستہ نہ ہوں۔
آخر میں مولانا سیف عباس نے کہاکہ عید غدیر سے عید مباہلہ ان دونوں عیدوں کو جو ڑ کر ہم کو ہفتہ ولایت کا انعقاد مسلسل کر کے عوام تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ عید غدیر سب سے بڑی اور سب سے اہم عید ہے جس دن دین اسلام کامل ہوا تھا کیونکہ مو من نے جنت جانے کا راستہ وایاغدیر تلاش کر رکھا ہے اور ہم نے جو دین کو لیا ہےوہ کسی اندھیری اور تاریک کو ٹھری سے نہیں لیا ہے بلکہ ہمارے پاس دین غدیرکے روشن و منور میدان سے آیا ہے ۔