نئی دہلی: خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ منگل کو چین کے تبت کے علاقے میں ایک طاقتور زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔
ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شیزانگ (تبت) کے خود مختار علاقے کے زیگازے شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں منگل کی صبح 9:05 بجے آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے دوران کم ازکم 53 افراد کی ہلاکت اور ساٹھ ست زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چائنا ارتھ کویک نیٹ ورک سینٹر (CENC) کے مطابق، منگل کو صبح 9:05 بجے (0105 GMT) نیپال کی سرحد کے قریب ڈنگری کاؤنٹی میں زلزلہ آیا جس کی شدت 6.8 تھی۔
امریکن جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی ہے۔ اے ایف پی نے کاؤنٹی میں تعینات ایک ورک ٹیم کے حوالے سے ژنہوا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کے دوران ڈنگری میں کچھ مکانات منہدم ہوئے ہیں۔
تبت کے علاقے میں اونچائی والی کاؤنٹی پر تقریباً 62,000 لوگوں کا گھر ہے اور یہ ماؤنٹ ایورسٹ کے چینی کنارے پر واقع ہے۔ سی ای این سی نے مزید کہا کہ اگرچہ خطے میں زلزلے عام ہیں، منگل کا زلزلہ گزشتہ پانچ سالوں میں 200 کلومیٹر کے دائرے میں ریکارڈ کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تھا۔
#WATCH | Kathmandu | An earthquake with a magnitude of 7.1 on the Richter Scale hit 93 km North East of Lobuche, Nepal at 06:35:16 IST today: USGS Earthquakes pic.twitter.com/MnRKkH9wuR
— ANI (@ANI) January 7, 2025
نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے:
ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ نیپال میں، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد دارالحکومت کھٹمنڈو کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے سڑکیں لوگوں سے بھر گئیں۔
نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب اونچے پہاڑوں میں لوبوچ کے آس پاس کے علاقے بھی زلزلے اور آفٹر شاکس کے ایک سلسلے سے لرز اٹھے۔
اے پی نے نیپال کے نمچے علاقے میں سرکاری اہلکار جگت پرساد بھوسال کے حوالے سے بتایا کہ، یہاں کافی ہلچل ہوئی، ہر کوئی جاگ رہا ہے، لیکن ہم ابھی تک کسی نقصان کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔
#WATCH | Earthquake tremors felt in Bihar's Sheohar as an earthquake with a magnitude of 7.1 on the Richter Scale hit 93 km North East of Lobuche, Nepal at 06:35:16 IST today: USGS Earthquakes pic.twitter.com/bo2djz9laL
— ANI (@ANI) January 7, 2025
شمالی ہندوستان بھی زلزلے کے جھٹکے:
منگل کی صبح شمالی ہندوستان کے مختلف ریاستوں بشمول بہار، مغربی بنگال، سکم اور دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صبح 6.35 پر محسوس کیے گئے۔
بہار میں زمین ہل گئی:
بہار کی زمین صبح سویرے لرز گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث گھروں میں پنکھے جھولتے نظر آئے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم ابھی تک کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
#WATCH | Sheohar, Bihar | A local, Dinesh Kumar Singh says, " suddenly the chair and fan started shaking; everyone rushed towards road..." pic.twitter.com/3dgXHvqUYM
— ANI (@ANI) January 7, 2025
زلزلہ کہاں آیا؟
راجدھانی پٹنہ کے علاوہ بہار کے آدھے سے زیادہ اضلاع بشمول پورنیہ، مدھوبنی، شیوہر، سمستی پور، مظفر پور، موتیہاری اور سیوان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگوں نے صبح 6.35 سے 6.37 کے درمیان زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
دراصل، زمین کے اندر 7 ٹیکٹونک پلیٹیں گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں یا رگڑتی ہیں تو وہ ایک دوسرے کے اوپر چلی جاتی ہیں یا دور ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے زمین ہلنے لگتی ہے۔ اسی کو ہم زلزلہ کہتے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1 سے 9 تک ہوسکتی ہے۔ آج محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 7.1 تھی۔ جس کی وجہ سے بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ عمارتیں گر سکتی ہیں، زیر زمین پائپ لائٹس پھٹ سکتی ہیں، لیکن بہار سے ابھی تک ایسے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔