اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی تنازع: گورنر نے رپورٹ طلب کی - مغربی بنگال

Sandeshkhali Incident گورنر سی وی آنند بوس نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت سے سندیش کھالی پر رپورٹ طلب کی ہے۔رپورٹ طلب کرتے ہوئے گورنر نے سوال کیا کہ شیخ شاہجہان کو کب تلک گرفتار کیا جائے گا۔

سندیش کھالی تنازع: گورنر نے رپورٹ طلب کی
سندیش کھالی تنازع: گورنر نے رپورٹ طلب کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 3:07 PM IST

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال میں سندیش کھالی تنازع اپوزیشن جماعتیں بالخصوص بی جے پی کے لئے توجہ کا مرکز ہے۔بی جے پی کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان گورنر سی وی آنند بوس نے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔ گورنر نے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کو خط لکھ کر 72 گھنٹے میںرپور ٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گورنر نے ریاستی پولیس کے ڈی جی کو شیخ شاہجہاں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس مرتبہ گورنر سی وی آنند بوس نے 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔

سندیش کھالی میں 61 لوگوں کو پہلے ہی زمین واپس کر دی گئی ہے۔ سندیش کھالی کی زبردستی قبضہ کی گئی زمین کی واپسی شروع کردی گئی ہے۔ سرکاری کیمپ میں شکایت ملنے کے بعد انتظامیہ نے جانچ شروع کردی۔ اس بار 61 افراد نے زمین کی ملکیت واپس کر دی ہے۔ یہ زمین 22 اور 24 فروری کے درمیان واپس کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاتو برادری کو شیڈول کاسٹ میں شامل کرنے کے اختیارات مرکزی حکومت کے پاس، ممتا بنرجی

تقریباً دو مہینے ہو گئے ہیں کہ شمالی 24 پرگنہ کا سندیش کھالی سیاست کی سرخیوں میں ہے۔ سندیش کھالی کے بارے میں ایک کے بعد ایک شکایتیں مل رہی ہیں ۔ترنمول کانگریس لیڈر شیخ شاہجہان پر لوگوں کی زمین قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details