راجوری (جہانگیر خان راجوری): سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویزن کوٹرنکا میں واقع بڈھال گاؤں میں لگاتار پُراسرار اموات کے بعد سرخیوں میں ہے۔ تازہ پیش رفت میں انتظامیہ بڈھال گاؤں کو قرنطینہ علاقہ (containment zone) قرار دے دیا ہے۔
علاقہ میں بڑھتی ہوئی اموات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سیکشن 163 کے تخت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد اس علاقہ میں کسی کو بھی جانے کی احازت نہیں ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں پر مکمل طریقہ سے کہیں بھی جانے اور آنے پر روک لگا دی گئی ہے۔
متاثرہ علاقہ میں تمام سیاسی سماجی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے علاقہ میں بلا اجازت کسی کے بھی داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے سبھی بچوں کو جی ایم سی راحوری میں لے جایا جائے گا جہاں ان کے نمونے لیے جائیں گے اور مزید طبی جانچ بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی طرف سے ان لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری: پراسرار بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 50 دن میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے یہاں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز دیر شام اعجاز احمد نام کے ایک اور نوجوان کو اسی طرح کی بیماری میں مبتلا پایا گیا جس کے بعد اس کو جی ایم سی راجوری میں لایا گیا، تاہم اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے نوجوان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا تاکہ متاثرہ نوجوان کی جان بچائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی عبداللہ نے راجوری میں پراسرار موت کے گاؤں کا دورہ کیا، بدھل گاؤں کے لوگوں کی امیدیں جاگ گئیں
گزشتہ 50 روز سے یہ علاقہ بے بسی کے عالم میں جنازے پر جنازے اٹھا رہا ہے، لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی اس علاقے میں ہو رہی اموات کی جانچ کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، مگر اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور نہ ہی تاحال ان اموات کی وجوہات کا پتہ چل سکا ہے۔ میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایس آیی ٹی کی ٹیم بھی تشکیل دی گی ہیں جو معاملے کی چھان بین کر رہی ہیں۔