اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں مال گاڑی پٹری سے اتری - Goods train derails

مغربی بنگال کے نیو میناگوری اسٹیشن پر آج صبح ایک مال ٹرین کے ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ Goods Train Derails at New Maynaguri Station

مغربی بنگال میں مال گاڑی پٹری سے اتری
مغربی بنگال میں مال گاڑی پٹری سے اتری (ETV Bharat West Bengal Desk)

میناگوری: مغربی بنگال کے علی پور دوار ڈویژن کے نیو میناگوری اسٹیشن پر آج صبح ایک خالی مال گاڑی کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے زون کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق، ریلوے خدمات جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری ٹرینوں کا رخ متبادل راستوں سے موڑ دیا گیا۔

علی پور دوار کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) سمیت سینئر افسران صورت حال کی نگرانی کے لیے موقعے پر پہنچ گئے۔ حادثے سے متاثرہ ٹریکس اور کوچز کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ یہاں پانچ آپریشنل لائنیں ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ٹرین کی آمدورفت جلد ہی بحال ہو جائے گی۔ حکام صورتحال پر گہری نظر بنائے ہوئے ہیں۔

اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار نے کہا کہ 'اطلاع کے مطابق ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی، یہ واقعہ آج صبح 6:20 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مرمت کا کام جاری ہے۔'

علی پور دوار ڈویژن کے ڈی آر ایم امرجیت گوتم نے کہا کہ 'آج صبح نیو میناگوری اسٹیشن کے قریب ایک خالی مال ٹرین کے تقریباً 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ہم ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس (حادثے) کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ٹیم اس کی جانچ کر رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details