ETV Bharat / international

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن، کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق ہو گئے - OCCUPIED WEST BANK

غزہ میں جنگ بندی کے دوران اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن
اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Jan 22, 2025, 9:56 AM IST

رام اللہ، مغربی کنارے: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، منگل کے روز مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی ایک بڑی کارروائی میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے، غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بندی کا اطلاق مغربی کنارے پر نہیں ہوتا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں جنگ کے دوران تقریباً روزانہ چھاپے مارے ہیں۔

شمالی مغربی کنارے میں تعمیر شدہ جینین مہاجر کیمپ طویل عرصے سے مسلح جدوجہد کا گڑھ رہا ہے، اور اسرائیلی چھاپوں کا مرکز رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، فورسز نے علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

قبل ازیں منگل کو فلسطینی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی شناخت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے کے کچھ حصوں کا انتظام کرتی ہے۔ اس نے گزشتہ سال کے اواخر میں جنین کے علاقے میں اپنی چھاپہ ماری شروع کی تھی اسے امید تھی کہ وہ جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے میں ایک سنجیدہ کھلاڑی کے طور پر پوزیشن حاصل کر لے گی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے منگل کو اسرائیلی سیکورٹی فورسز سے مغربی کنارے میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.