اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: پی ایم مودی کے نام سے منسوب پرفیوم جلد ہی مارکٹ میں دستیاب ہوگا - PERFUME NAMED AFTER PM MODI

اتراکھنڈ میں تیمور پودے کے بیجوں سے نیا پرفیوم بنایا جارہا ہے جسے پی ایم مودی کے نام پر رکھا جائے گا۔

اتراکھنڈ: پی ایم مودی کے نام سے منسوب پرفیوم جلد ہی مارکٹ میں دستیاب ہوگا
اتراکھنڈ: پی ایم مودی کے نام سے منسوب پرفیوم جلد ہی مارکٹ میں دستیاب ہوگا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 11:29 AM IST

وکاس نگر : خوشبودار پرفیوم کس کو پسند نہیں ہوتے؟ تاہم اب آپ کو ملک کے وزیراعظم کے نام سے منسوب پرفیوم مارکٹ میں مل جائے گا۔ بہت جلد مارکٹ میں وزیراعظم مودی کے نام سے پرفیوم لانچ کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان اتراکھنڈ کے وزیر ستپال مہاراج نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار ارومیٹک پلانٹس (سی اے پی) کے سائنسدان تیمور پودے کے بیجوں سے پرفیوم بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

اتراکھنڈ ایک پہاڑی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں ہزاروں مختلف قسم کے درخت، پودے اور کئی جڑی بوٹیاں پائے جاتے ہیں جس کا استعمال اہم دواؤں میں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پائے جانے والے پھلوں اور پھولوں کو بھی خاصی اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ بھی ہر روز بے خوف ہو کر پرفیوم استعمال کرتے ہیں تو ہوشیار رہیں ورنہ - perfume impact on your fertility

اتراکھنڈ حکومت نے 2003 میں دہرادون کے صنعتی علاقہ سیلاقی میں سنٹر فار ارومیٹک پلانٹس قائم کیا تھا یہاں مختلف جڑی بوٹیوں، پھولوں و دیگر اشیا سے پرفیوم کی تیاری پر ریسرچ کیا جاتا ہے۔ اب یہاں سائنسداں نئے پرفیوم کی تیاری پر کام کررہے ہیں جسسے پی ایم مودی کے نام پر رکھا جائے گا اور امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد پی ایم مودی کے نام سے منسوب پرفیوم مارکٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details