اردو

urdu

ETV Bharat / state

ابھینو نے قومی تیر اندازی چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والوں سے ملاقات کی

Uttarakhand DGP React اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار نے جمعرات کو 12ویں آل انڈیا تیر اندازی چیمپئن شپ 2023-24 کے تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات کی۔

ابھینو نے قومی تیر اندازی چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والوں  سے ملاقات کی
ابھینو نے قومی تیر اندازی چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والوں سے ملاقات کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 8:25 PM IST

دہرادون:ریاست اتراکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار نے جمعرات کو 12ویں آل انڈیا تیر اندازی چیمپئن شپ 2023-24 کے تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار نے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے مقابلوں کے لیے سخت محنت اور لگن سے مشق کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے محکمہ پولیس کی جانب سے کھیل کود کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔اس میں ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست اترا کھنڈ کھیل کود کے مقابلوں میں نمبر ون بن جائے ۔اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ایک مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ریاستی پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے سینئر نائب صدر اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ 12ویں آل انڈیا تیر اندازی چیمپئن شپ 2023-24 بنگلورو (کرناٹک) میں 30 جنوری سے 04 فروری تک منعقد ہوئی۔ جس میں اتراکھنڈ پولس کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیارہ زبوں میں گاندھی چتر کتھا کے ترجمے کا رسم اجرا و تصویری نمائش

؎انہوں نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل سنتوش کمار نے کمپاؤنڈ مقابلےمیں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اور خاتون کانسٹیبل رشیکا نے کمپاؤنڈ مقابلےمیں کانسی کا تمغہ جیت کر ریاستی پولیس کا نام روشن کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details