اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں پیشی کے دوران قیدی کی مشتبہ حالت میں موت - Under trail Prisoner Die - UNDER TRAIL PRISONER DIE

ضلع مظفر نگر کی ضلع جیل میں 2 ماہ سے بند قیدی عرفان عرف بٹو ساکن جانسٹھ کی پیشی کے دوران مبینہ طور پر مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ رشتہ داروں نے جیل انتظامیہ پر عرفان پر تشدد کرنے کا الزام لگایا۔

مظفر نگر میں پیشی کے دوران قیدی کی مشتبہ حالت میں موت
مظفر نگر میں پیشی کے دوران قیدی کی مبینہ طور پر مشتبہ حالت میں موت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 3:01 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مقتول کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی کمر اور ٹانگوں پر مارپیٹ کے نشانات ہیں۔ جس کی وجہ سے پورا جسم نیلا پڑ رہا ہے۔ گھر والے ضلع اسپتال پہنچے اور الزام لگایا کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مظفر نگر میں پیشی کے دوران قیدی کی مبینہ طور پر مشتبہ حالت میں موت (etv bharat)

مقتول عرفان کے بھائی امجد ایڈووکیٹ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے فون آیا کہ آپ کے بھائی عرفان کا انتقال ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ عرفان کو جب یہاں لایا گیا۔ اس وقت ان کی موت ہوچکی تھی۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ جیل میں اس کی طبیعت ناساز تھی۔ اسے سماعت پر زبردستی سے لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پورے جسم پر چوٹ کے نشانات ہیں۔ پوری کمر نیلی ہے۔ ٹانگیں نیلی ہو رہی ہیں۔ اور آنکھوں میں خون نظر آتا ہے۔ مقتول کے بھائی نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے س معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل، قاتل گرفتار

جیل سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک چودھری نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج ضلع جیل میں بند قیدی جس کا نام عرفان عرف بٹو تھا یہ جانسٹہ کا رہائشی تھا یہ 18 اپریل 2024 کو مظفر نگر کے کھتولی تھانے سے چوری کے ایک معاملے میں جیل میں لایا گیا تھا۔ آج صبح طبیعت خراب ہونے کی شکایت پر اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آج ہی اس کی پیشی بھی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details