کولکاتا:شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری کارروائی کے خلاف ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس لوک سبھا انتخابات کے دوران اس طرح کی کارروائی کا کیا مطلب ہے۔
سی بی آئی کے خلاف ٹی ایم سی کی شکایت: سی بی آئی نے گزشتہ روز جمعہ کو مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اس سلسلے میں مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کو خط لکھا ہے۔ خط میں پارٹی نے انتخابی دن سندیش کھالی میں چھاپہ مارنے کے لیے سی بی آئی کے خلاف چیف الیکٹورل آفیسر سے شکایت درج کرائی ہے۔
ٹی ایم سی نے اپنے خط میں کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ترنمول کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس بارے میں ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم بار بار کی شکایات کے باوجود آپ کے دفتر نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں ملک بھر میں خاص طور پر انتخابات کے دوران تباہی مچا رہی ہیں۔
ترنمول کانگریس نے اپنے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سی بی آئی نے سندیش کھالی میں ایک خالی جگہ پر جان بوجھ کر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ سی بی آئی نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت اضافی دستوں کو طلب کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔