شاہ عالم درگاہ میں رام کا چبوترہ بنانے کے وائرل لیٹر کی حقیقت احمدآباد:شاہ عالم درگاہ میں رام کا چبوترا بنانے کے وائرل لیٹر کی حقیقت کیا ہے۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ میرا نام شاہ عالم درگاہ میں رام نام کا چبوترا بنانے کے نام پر جو لیٹر میرے نام سے وائرل کیا گیا وہ بالکل فیک ہے۔ کسی نے جھوٹا لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔ اس میں نہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی دستخط ہے نہ میری دستخط ہے۔ کسی نے انگریزی میں جھوٹی دستخط کرکے مجھے بدنام کرنے کہ سازش کی ہے۔ میں انگریزی میں دستخط ہی نہیں کرتا۔ اس معاملے پر میں نے احمدآباد سائبر کرائم میں بھی شکایت کی ہے۔ اسن پور پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت کی۔
شاہ عالم درگاہ میں رام کا چبوتر بنانے کے وائرل لیٹر کی حقیقت یہ بھی پڑھیں:
رام مندر افتتاح: شاہ عالم درگاہ پر 101 دیے جلائے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ چبوترا بنانے پر میں کیا کہوں۔ جس نے میرے خلاف یہ سازش کی ہے وہ جلد از جلد پکڑا جائے گا اور اسے لوگوں کے سامنے رکھا جائے گا۔ یہاں پر میونسپل کارپوریشن گٹر لائن نہیں ہے۔ یہاں کارپوریشن کی طرف سے کسی طرح کی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی کارپوریشن میں کئی بار درخواست کی گئی ہے کہ شاہ عالم درگاہ میں سہولیات فراہم کی جائے لیکن اب تک کسی طرح کا کوئی کام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی ہے کیونکہ کچھ ہی دن پہلے میں نے رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ایک پروگرام رکھا تھا جس میں ہم نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا تھا اور دوبارہ چھ دسمبر نہ بنے اس کے لیے امن و امان کے لیے دعا کی تھی اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر کسی نے یہ میسیج کو غلط طریقے سے وائرل کیا ہے اور اس کے پیچھے کوئی بڑا آدمی نکلے گا،۔ مجھے معلوم ہے کہ جس نے بھی یہ کیا ہے۔ اس کے خلاف ہم ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے اور دہلی تک اس کو لے جائیں گے۔