حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پر اپنے ووٹوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو منتقل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے خاندان کے مفادات کے تحفظ کے لیے بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے وقار کو بی جے پی کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بھارت راشٹرا سمیتی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنے ووٹ بی جے پی کو منتقل کر دیے۔ اس سے بی جے پی کو جنوبی ریاست میں اپنی سیٹوں کی تعداد دوگنی کرنے میں مدد ملی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ بی آر ایس نے خود کو قربان کیا اور اپنے اعضاء بی جے پی کو عطیہ کر دیے۔ بی آر ایس کو راکھ کر دیا گیا ہے۔ اس کے دوبارہ ابھرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لوگوں نے نریندر مودی کی ضمانتوں کو مسترد کر دیا ہے۔