مرادآباد:بی جے پی کی قیادت والی این ڈی نے مسلسل تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت بنالی ہے۔۔ نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم کے طور پر حلق لیا ہے۔لیکن حلف برداری کی تقریف میں اپوزیشن جماعتوں کی عدم شراکت نے کئی سوالوں جنم دیا ہے۔
راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور ممتا بنرجی سمیت دیگر بھارتی اتحادی رہنماؤں کی جانب سے نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد نہ دینے کے سوال پر سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے عجیب جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اگر انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔جن لوگوں کو مدعو نہیںکیا گیا وہ بھلا کیوں مبارک باد دیں گے۔
مودی کی تقریب حلف برداری میں اتحاد کے بڑے لیڈروں کو مدعو نہیں کیا گیا (etv bharat) انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں اتحاد کے سینئر لیڈروں کو مدعو کرنا چاہئے تھا لیکن نریندر مودی جی نے مدعو نہیں کریں گے تو ہم انہیں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد کیوں دیں؟۔اگر ہمارے لیڈروں کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جاتا تو ہم وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس ٹی حسن نے عتیق، اشرف و مختار کی موت پر یوگی حکومت کو بنایا نشانہ
مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو مدعو نہیں کیا جانا چاہیے تھا جب بی جے پی کے پاس عام شائستگی بھی نہیں ہے تو پھر کسی اور شخص کو کیوں مدعو کیا جائے۔ ان سے شائستگی کا مظاہرہ کیا، حالانکہ لوگ ہر طرف سے مبارکباد دیتے ہیں، لیکن اگر وہ فون کرتے تو انہیں بھی مبارکباد دیتے۔