ممبئی:سومیا اسکول کے پرنسپل پروین شیخ کو استعفیٰ کے لیے مجبور کرنے پر رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ دنیا کے انصاف پسند ممالک کے عوام اسرائیلی دہشت گردی کے باعث فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف سراپا احتجاج ہو رہے ہیں۔ ممبئی کے سومیا اسکول کی پرنسپل پروین شیخ کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطین کی پوسٹ کو پسند کرنے کے بعد فرقہ وارانہ میڈیا نے مضمون لکھا، جس کے بعد اسکول بورڈ نے پرنسپل کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے، اگر کوئی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہے، چاہے وہ صرف سوشل میڈیا پر پوسٹس کو لائیک کرکے ہی کیوں نہ ہو، کیا یہ اس کا حق نہیں؟ کیا اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی صرف نفرت انگیز تقریر کرنے والوں کے لیے ہے؟
سومیا اسکول انتظامیہ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ بھارت اور فلسطین کے رشتے اچھے ہیں: ابو عاصم اعظمی - POST ON PRO PALESTINE - POST ON PRO PALESTINE
Abu Asim Azmi on Somaiya School: رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اسکول پرنسپل پروین شیخ کو استعفیٰ کے لیے مجبور کرنے والے معاملہ پر کہا کہ سومیا اسکول انتظامیہ کو کیا معلوم نہیں کہ بھارت اور فلسطین کے رشتے کیا ہیں۔ فلسطین کے تعلق سے بھارت کی پالیسی مثبت رہی ہے۔
Published : May 3, 2024, 12:22 PM IST
|Updated : May 3, 2024, 6:44 PM IST
کیا سومیا اسکول مینجمنٹ اور بورڈ نہیں جانتا کہ ہندوستانی حکومت نے فلسطین کو کتنی امداد بھیجی ہے؟ اسکول بورڈ کی جانب سے پروین شیخ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا اور تعلیمی اداروں کا فرقہ وارانہ میڈیا کے زیر اثر ایسے فیصلے کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ امید ہے کہ اس کیس میں انصاف ہوگا۔
آپ کو بتا دیں کہ پروین شیخ نے سوشل سائٹس پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔ جس کو لے کر بے جے پی لیڈر نپور شرما نے شیخ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے اُنہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ اس سے قبل اسکول انتظامیہ نے اُنہیں استعفیٰ دینے کے لیے زبانی طور پر کہا ہے۔