احمدآباد:ریاست گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے چئیرمین منتخب ہونے کئے بعد سورت کے ماہر ڈاکٹر لوکھنڈ والا سے عام مسلمانوں کی بڑی امیدہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نو منتخب چئیرمین کی نگرانی میں تمام التو معاملات کو جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔
اسی درمیان سماجی کارکن عمردراز چشمہ والا نے گجرات وقف بورڈ کے نومنتخب چئیرمین سے کورونا کے منحوس دور میں ہلاک ہونے والے علمائے کرام کے بیواوں کے لئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کی جانب سے ان بیواوں کی مدد جاتی ہے تو ان کی پریشانیاں کچھ حد تک دور ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے اس مشکل دور میں اس دنیا سے رخصت ہونے والے علمائے کرام کی بیواوں کو معاوضہ دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ان بیواوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آ رہا ہے۔اس صورت میں گجرات وقف بورڈ سے ہی ان بیواوں کو امید ہے۔