بیدر: بیدر میں واقع ویر کناڈیگا سینا کرناٹک ڈیفنس فورم کے ضلع صدر سری کانت بھوانی نے ضلع پنچایت میٹنگ میں ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کو ایک عرضداشت پیش کرتے ہوئے ضلع بیدر میں بے گھر افراد کو 20 ہزار مکانات دینے مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کرناٹک کا تاج ہے۔ یہ ایک ایسا ضلع ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں بہت سے غریب لوگ ہیں جن کی کوئی رہائش نہیں ہے۔رہنے کے لئے کوئی رہائش نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ خاص کر بیدر ، بسوا کلیان،بھالکی، ہمنا آباد اوراد، چٹگپہ ، ہلاسور،کمل نگر میں غریب لوگ کرائے کے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔اس کی وجہ سے ان کے بچوں کو تعلیم تک فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے خاندانوں کو اپنی محنت سے پیسے بچا کر گھر بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے محکمہ ہاؤسنگ سے سروے کرائیں اور ایک خاکہ بنائیں۔