اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدنی مسجد کو نوٹس معاملے پر ایس ڈی پی آئی میدان میں - Action Against Madni Masjid - ACTION AGAINST MADNI MASJID

ایس ڈی پی آئی کے رہنما اور ایڈوکیٹ طارق منڈل نے مدنی مسجد کا دورہ کیا اور انتظامیہ کمیٹی سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دی گئی نوٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مسجد کمیٹی کو قانونی کارروائی میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

مدنی مسجد کو دی گئی نوٹس کے معاملے پر ایس ڈی پی آئی میدان میں
مدنی مسجد کو دی گئی نوٹس کے معاملے پر ایس ڈی پی آئی میدان میں (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 10:49 AM IST

احمدآباد:احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے مدنی مسجد کو ہٹانے کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔،اے ایم سی کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر مسلمانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی گجرات کے رہنما ارشاد شیخ نے کہا کہ یہ مسجد پالڈی علاقے میں واقع ہے۔ چند برس قبل اس مسجد کو اے ایم سی نے اپرو کے مطابق منہدم کرکے از سر نو تعیر کی گئی۔ اس کے لئے حکومت سے اجازت لی گئی تھی ۔اس کے باوجود اے ایم سی سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے رہما ارشاد شیخ اور ایڈوکیٹ طارق منڈلی نے کہا کہ مسجد نے کسی طرح کا کوئی غیر قانونی قبضہ نہیں کیا ہے، 1992 اور 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات میں قدیم مسجد کو سماج دشمن عناصر نے شہید کر دیا تھا۔اس کے بعد کارپوریشن کی منظوری سے مسجد کی تعمیر نو کی گئی تھی۔ اے ایم سی حکام کی اجازت کے بغیر مسجد تعمیر نہیں کی گئی۔

مسجد کے متولیوں کا کہنا تھا کہ جب پالڈی انجلی اوور برج بنایا گیا تو اس وقت بھی مسجد کی اپنی زمین تھی جسے حکام نے لے لی اور کہا کہ آپ اس زمین کو پل بنانے کے لئے دیں ۔مسجد کمیٹی نے شہر کی ترقی کے لئے زمین دینے کا فیصلہ کیا۔لیکن اب مسجد کو ہی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے مدنی مسجد پر بلڈوزر چلایا -

ایس ڈی پی آئی پورے معاملے کو لے کر احتجاج کرے گی ۔اس معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ میں بھی ایس ڈی پی آئی مدنی مسجد کو قانونی کارروائی میں تمام تر تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details