ممبئی: مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے نوٹیفیکیشن کے بعد سے ہی ملک میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مرکزی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔اسی درمیان مہاراشٹر کے سینیئر رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ الیکشن ہے اور رام مندر کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ رام مندر کو لے کر زیادہ سیاست نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سی اے اے کے نام پر سیاست تیز کردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سی اے اے کو لے کر ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔سی اے اے کے نام پر لوگوں کو ڈرا یا دھمکایا جا سکتا ہے۔یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ 5 سال آپ کی حکومت رہی، آپ نے کیا کیا؟۔کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔اسی لئے یہ لوگ اتنی جلدی فیصلہ لے رہے ہیں تاکہ اس پر کوئی بحث ہی نہ ہو سکے۔