ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اعضا عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں میرا نام بھی شامل کر لیں: ایل جی منوج سنہا - LG SINHA ON ORGAN DONATION

ایل جی سنہا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اعضاء اور ٹشوز کے عطیہ کے عظیم کام کو اپنا مقصد بنائیں۔

ایل جی منوج سنہا
ایل جی منوج سنہا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2025, 10:38 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی دار الحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عطیہ دہندگان کو اعضاء کا عطیہ زندگی بخشنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیے ہم سب ان کوششوں میں شامل ہوں اور اعضاء اور بافتوں (ٹشوز) کے عطیہ کے ذریعے معاشرے میں اپنا قیمتی حصہ ڈالیں،" ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایس جین سبھا جموں و کشمیر اور بھارتیہ جین سنگٹھن کی طرف سے اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران خود بھی اعضا عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے ریاستی اعضاء اور ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن سے عطیہ دہندگان کی فہرست میں ان کا نام شامل کرنے کی درخواست کی۔

"اعضاء کا عطیہ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ یہ بے لوث عمل نہ صرف مستفیدین کی زندگیوں کو بدلتا ہے بلکہ پیوند کاری کے خواہاں افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا۔

لوگوں کو اعضاء کے عطیہ کے لیے ترغیب دے کر عظیم خدمات انجام دینے کے لیے بھارتیہ جین سنگٹھن کی ستائش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اس نیک مقصد سے وابستہ سماجی تنظیموں اور رضاکاروں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں پنچایت اور یو ایل بی انتخابات جلد ہونگے، منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اعضاء کی پیوند کاری کو سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹ سے متعلق مستقل ہیلپ ڈیسک قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ اعضاء کے عطیہ سے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز ساتھ مل کر اعضاء اور ٹشو عطیہ کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس تقریب میں بھارتیہ جین سنگٹھن نے سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیمی کھلونے فراہم کرنے کے لیے 'بی جے ایس کھلونا بینک' بھی شروع کیا اور نوجوانوں کو بی جے ایس پرتیبھا سمان سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی ملک میں خاص مقام حاصل کر چکی ہے: ایل جی سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.