اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کی ریگنگ، تین سو سے زائد مرتبہ کرایا گیا اٹھک بیٹھک - MBBS Student Ragging

میڈیکل کالج ڈونگر پور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے طالب علم کے ساتھ ریگنگ کی گئی اور اس کو تین سو سے زائد مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی گئی، جس کے نتیجے میں اس کا جگراور گردہ متاثر ہوگیا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

میڈیکل کالج ڈونگر پور
میڈیکل کالج ڈونگر پور (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 2:54 PM IST

ڈونگر پور (راجستھان)۔ میڈیکل کالج ڈونگر پور میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے طالبعلم کے ساتھ ریگنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے میں طالب علم کے گردے اور جگر متاثر ہوئے جس کے باعث اسے ڈائیلاسز کرانا پڑا۔ میڈیکل کالج اینٹی ریگنگ کمیٹی نے بھی اپنی تحقیقات میں ریگنگ کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد سال دوم کے 7 طلباء کو کالج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی میڈیکل کالج کے پرنسپل نے صدر تھانے میں 7 طلباء کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

میڈیکل کالج ڈونگر پور کے پرنسپل ایس بالا مارگُن ویلو (Etv Bharat)

300 سے زیادہ بار اُٹھک بیٹھک کرائی گئی:

صدر پولیس اسٹیشن کے افسر گردھاری سنگھ نے بتایا کہ میڈیکل کالج ڈونگر پور کے پرنسپل ایس بالا مارگُن ویلو نے رپورٹ درج کرائی ہے۔ ریگنگ کا یہ پورا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل 15 مئی کو پیش آیا تھا۔ میڈیکل کالج میں ہی ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے طالب علم کے ساتھ ریگنگ ہوئی ہے۔ ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے ایک سینئر طالب علم نے پہلے سال کے ایک طالب علم کو کالج کے قریب ایک پہاڑی پر بلایا اور اسے 300 سے زیادہ بار سِٹ اپ کرنے پر مجبور کیا۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ گئی۔ ڈونگر پور کے اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے، لیکن اس کی صحت میں کوئی سدھار نہیں ہوا۔ اس پر اہل خانہ اسے گجرات کے ایک نجی اسپتال لے گئے۔

طالب علم کے گردے اور جگر کو نقصان:

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ طالب علم کا گردہ اور جگر خراب ہوچکا ہے۔ اس کے بعد طالب علم کو 4 بار ڈائیلاسز کرانا پڑا۔ میڈیکل کالج کی اینٹی ریگنگ کمیٹی کی تحقیقات میں بھی ریگنگ کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس پر کالج کے پرنسپل نے تمام 7 ملزم طلباء کو کالج سے معطل کر دیا ہے۔ دریں اثناء پرنسپل کی رپورٹ پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان 7 طالبات کے خلاف ریگنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

50 سے زائد طلبہ کے ساتھ ریگنگ ہوئی:

متاثرہ طالب علم کے والد کا دعویٰ ہے کہ اس کے ساتھ فرسٹ ایئر کے 50 سے زائد طلبأ تھے جن کے ساتھ ریگنگ ہوئی۔ سینئر سیکنڈ ایئر کے 40 طلباء نے تمام جونیئر طلباء کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس دوران 3 سے 4 دیگر طلبأ کی صحت بھی بگڑ گئی۔ متاثرہ طالب علم نے ملزم طالب علم کے خلاف 20 جون کو اینٹی ریگنگ کمیٹی کو رپورٹ دی جس پر ریگنگ کمیٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تفتیش مکمل کی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details