اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہ رمضان المبارک کی آمد: جنوبی ممبئی میں روایتی بازاروں کو لیکر ممبئی پولیس کی تیاری مکمل

ممبئی پولیس کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران لگنے والے روایتی بازاروں کو لے کر ممبئی پولیس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ۔مینارہ مسجد،بھینڈی بازار،کرافوڈ مارکیٹ ناخدا محلہ اور اطراف کے بازاروں میں بھیڑ پرقابو پانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ماہ رمضان المبارک کی آمد:جنوبی ممبئی میں روایتی بازاروں کو لیکر ممبئی پولیس کی تیاری مکمل
ماہ رمضان المبارک کی آمد:جنوبی ممبئی میں روایتی بازاروں کو لیکر ممبئی پولیس کی تیاری مکمل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:34 PM IST

ماہ رمضان المبارک کی آمد:جنوبی ممبئی میں روایتی بازاروں کو لیکر ممبئی پولیس کی تیاری مکمل

ممبئی:ماہ رمضان المبارک کو محض کچھ ہی دن باقی ہیں۔جنوبی ممبئی کے بازاروں کی رونقیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔ایسے میں ممبئی پولیس کے لیے یہ ایک ماہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔مینارہ مسجد،بھینڈی بازار،کرافوڈ مارکیٹ ناخدا محلہ اور اطراف کی بازاروں میں جم کر بھیڑ ہوتی ہے۔ کاروباری ،تاجر اور ان کے بیچ میں خریداری کرنے والوں کا ہجوم رہتا ہے۔

ممبئی پولیس نے ہر برس کی طرح رواں برس بھی رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اب محض کچھ دنوں بعد پولیس ماہ مقدس کے لیے بنائے گئے اپنے پلان کو عملی جامہ پہنائے گی۔یہ علاقہ پایدھونی پولیس تھانے کی حد میں آتا ہے اسی لیے اس پولیس تھانے کے لیے یہ ایک ماہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ہے۔۔اسی لیے یہاں موجود پولیس اہلکاروں کو 24 گھنٹے مستعد دیکھا جاتا ہے۔

پایدھونی پولیس تھانے کے موجود سینیئر پی آئی بال کرشن دیشمکھ نے کہا کہ ہم نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہم نے پولیس تھانے کے علاوہ اضافی بندوبست کا بھی انتظام کیا ہے۔ اس کے ساتھ بلدیہ کے افسران سے مسلسل بات چیت جاری ہے۔ہمارے لیے سب سے اہم ہے کہ ماہ مقدس کے ایک ماہ کے دوران نظم نسخ کو کیسے برقرار رکھا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ چین اسنیچنگ،پک پاکٹنگ،موبائل چوری۔جیب کتروں۔خواتین کے بیگ کی چوری،کی وارداتوں پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے ہجوم میں سادھے لباس میں پولیس جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔علاقے میں اضافی سی سی ٹی وی نسب کیے جائیں گے ۔

دیشمکھ نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تراویح کی نماز کے دوران مساجد اور تراویح کے مراکز پر نظم نسق برقرار رکھنے کے لیے ہم نے ائمہمساجد،مساجد کے ٹرسٹیان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔محلہ کمیٹی کی ہر دو دن پولیس تھانے میں میٹنگ،اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹینگ کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن میں سالانہ جلسہ منعقد ہوا

اس کے علاوہ ہوٹل والوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔اکثر و بیشتر شکایت موصول ہوتی ہے کہ ہوٹل والے گراہک سے من مانا طریقے سے پیسے موصول کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details