بریلی/سہارنپور: سنبھل تشدد میں مارے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کو بریلی پولیس نے سی بی گنج تھانے کے سامنے روک کر حراست میں لے لیا۔
پولیس نے شاہراہ پر قافلے کو روکا:
بریلی اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد سنبھل فسادات میں مارے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملنے جائیں گے۔ آج جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد مولانا توقیر اپنے حامیوں کے ساتھ کار سے سنبھل جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے مولانا توقیر رضا خان کے قافلے کو ان کے حامیوں کے ساتھ بریلی دہلی نیشنل ہائی وے پر سی بی گنج تھانے کے سامنے روک لیا۔ گاڑی سے نکال کر اپنی تحویل میں لے کر تھانے میں بٹھا لیا۔
پولیس اور انتظامیہ نے تشدد بھڑکایا:
آئی ایم سی کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ میں سنبھل میں سیاست کرنے نہیں جا رہا ہوں، بلکہ وہاں پر بریلی کے پیروکار رہتے ہیں، میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔ میں انہیں یہ سمجھانے جا رہا ہوں کہ کوئی ہندو مسلم فساد نہیں ہوا بلکہ یہ سب پولیس اور حکومت کی بے ایمانی کی وجہ سے ہوا۔