بردوان:طویل تبادلہ خیال کے بعد کانگریس کے رہنما راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو راہل کا نام لیے بغیر ان پر طنز کیا۔ نہوں نے کہا کہ کانگریس کے شہزادے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ امیٹھی سے بھاگ کر رائے بریلی میں الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے بردوان میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ سونیا گاندھی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کی (کانگریس) سب سے بڑی لیڈر (سونیا گاندھی) الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کریں گی۔ وہ راجستھان گئیں اور وہاں سے راجیہ سبھا آئیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ شہزادے وائناڈ میں ہار رہے ہیں۔ شکست کے ڈر سے ہی انہوں نے وائناڈ کے بجائے رائے بریلی کا انتخاب کیا۔ انہیں امیٹھی سے بھی ڈر لگتا ہے۔