نوئیڈا: ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا علاقے کے ربوپورہ قصبے میں رہنے والی پاکستانی سیما حیدر قانونی مشکل میں پھنس گئی ہے۔ یہ وہی سیما حیدر ہے جو پاکستان سے گریٹر نوئیڈا آئی تھی۔ سیما حیدر نے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن سے ہندو رسم رواج سے شادی کی ہے۔ لیکن سیما حیدر کے پاکستانی شوہر نے سیما حیدر کو مختلف عدالتوں میں گھسیٹ لیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سیما حیدر گریٹر نوئیڈا علاقے کی بھابھی کے نام سے کافی مشہور ہو چکی ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کی اس سیما حیدر کو اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے گریٹر نوئیڈا سے لے کر غازی آباد کورٹ تک کئی جگہوں پر الجھا رکھا ہے۔ اب غلام حیدر نے سیما حیدر کے خلاف ہریانہ کے پانی پت کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس معاملے میں گریٹر نوئیڈا پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
دراصل گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کے سامنے آنے کے بعد سیما حیدر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے پانی پت ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس میں گریٹر نوئیڈا علاقے کے ربوپورہ کے تھانہ انچارج سیما حیدر کے ساتھ یوٹیوب، فیس بک، گوگل، انسٹاگرام کو بھی فریق بنایا ہے۔ عدالت نے سب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں 2 جولائی کو پیش ہونا ہوگا۔