اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر کے اسکول میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے - طلبا کی گھٹتی تعداد

Only One Teacher in the School: ضلع بیدر کے مضافاتی علاقہ میں واقع حمیلہ پور کے اسکول میں صرف ایک ہی ٹیچر ہے جو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے تعلیمی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ محکمۂ تعلیمات کے ذمہ داران کو توجہ دلانے کے باوجود بھی اب تک اس سلسلہ میں کسی استاد کو متعین نہیں کیا گیا ہے۔

Only one teacher posted in Bidar school
Only one teacher posted in Bidar school

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 4:51 PM IST

بیدر کے اسکول میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے

بیدر: سرکاری اسکولوں میں طلبا کی گھٹتی تعداد ایک فکر کی بات ضرور ہے لیکن مختلف وجوہات ہیں جس کے باعث لوگ پرائیویٹ اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں۔ بیدر ضلع کے حمیلہ پور میں سرکاری کنڈا
تحتانوی LPS ) Lower Primary School) اسکول میں صرف ایک ٹیچر اپنی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ ساوتری نامی ٹیچر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جون سے وہ اکیلے ہی اسکول میں تین جماعتوں کو درس دے رہی ہیں۔ محکمۂ تعلیمات کے اعلیٰ ذمہ داران کو کئی بار اپیل کرنے کے باوجود بھی محکمۂ تعلیمات کی جانب سے ایک زائد ٹیچر دینے کے مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلگام: اسکول صرف ایک ٹیچر کے بھروسے

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک ٹیچر ہونے کی وجہ سے تمام تر ذمہ داری مجھ پر آپڑی ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے کافی مشکل پیش آرہی ہے۔ اس کے علاوہ حمیلہ پور کے لوگ اپنے بچوں کو صرف اس لیے اسکول سے نکال رہے ہیں کہ اس اسکول میں ٹیچرز کی سہولت نہیں ہے۔ صرف ایک ہی ٹیچر تین جماعتوں کو سنبھال رہی ہے۔ اسکول میں بچوں کی تعداد روز بروز گھٹتی جا رہی ہے۔ موجودہ وقت میں 32 طلبہ و طالبات یہاں پر زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے محکمۂ تعلیمات کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ایک اور ٹیچر کا انتظام کریں، تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولت پہنچائی جا سکے۔ ریاستی وزیر برائے تعلیم کو چاہیے کہ اس طرح کے مدارس کی نشاندہی کرتے ہوئے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی بھرتی کی جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں تعلیم دلانے کے لیے آمادہ ہوں اور حکومت کو بھی بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فریضہ پورا ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details