سرینگر : سرینگر پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے ایک خاتون سے اس کی شوہر کی رہائی کا جھانسہ دے کر اس سے رقم بٹورنے میں ملوث تھا۔ایسے میں ملزم کی شناخت شہید گنج کے رہنے والے صادق حسین چھالو کے طور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم صادق حسین چھالو کو صفیہ ریاض کی شکایت پر رواں ماہ کی 6 تاریخ کو گرفتار کیا گیا۔صفیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے خود کو سرکاری آفیسر کے طور پیش کیا اور ان سے 2 لاکھ روپے مانگے تاکہ ان کے شوہر ریاض احمد کی رہائی میں مدد کی جاسکے ۔
بتا دیں کہ ریاض احمد کو پولیس اسٹیشن راج باغ نے 19 نومبر 2024 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ریاض احمد جو کہ شکایت کنندہ کے شوہر ہیں اس وقت سب جیل بھدرواہ میں قید ہیں۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے رقم تو لے مگر اپنے وعدے کے مطابق مدد فراہم نہیں کی اور ایسے میں جب صفیہ نے اپنی دی ہوئی رقم ملزم صادق حسین نے واپس مانگی تو ملزم نے کچھ رقم واپس تو کی لیکن باقی رقم دینے سے سرے سے ہی انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی - POLICE SEIZES PROPERTY
پولیس نے شکایت ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاکر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے سرینگر پولیس نے عوام سے متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے دھوکہ بازوں سے محتاط رہیں اور ان افراد پر اعتماد نہ کریں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اثر و رسوخ رکھنے ک جھوٹا دعوی کرتے ہیں ۔پولیس نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی معاملے کی فوری اطلاع اپنے قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن نمبر 112 پر دیں۔تاکہ ایسے دھوکے بازوں کو قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔