سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ محمد عمر فاروق میں حراستی تشدد اور گولی چلانے کے حالیہ واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کٹھوعہ میں حراستی تشدد کے بعد خودکشی کرنے والے گوجر قبیلے کے نوجوان مکھن دین اور سوپور میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور وسیم ملا کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان واقعات کو نہایت قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے ۔
حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری ہے کیونکہ مجرموں کو کبھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک جوابدہی کا عمل قائم نہیں اور متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا۔“
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حکام بشمول منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے جرائم کو روکا جائے اور اگر بدقسمتی سے یہ واقعات پیش آئیں تو ان کی مکمل تحقیقات کی جائے اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔میر واعظ نے وادی بھر میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں افراد کی گرفتاری پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری رہا کیا جائے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری، میر واعظ محمد عمر فاروق - MIRWAIZ UMAR FAROOQ
میر واعظ محمد عمر فاروق نے ان واقعات کو نہایت قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے ۔
![جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا المناک سلسلہ بدستور جاری، میر واعظ محمد عمر فاروق میر واعظ محمد عمر فاروق](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/07-02-2025/1200-675-23495896-thumbnail-16x9-mmm.jpg?imwidth=3840)
![ETV Bharat Urdu Team author img](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Feb 7, 2025, 6:34 PM IST