اجمیر:اجمیر شریف درگاہ میں ایک ایسے بادشاہ کا مزار ہے جسے ایک روز کی بادشاہت نصیب ہوئی تھی۔ بادشاہ ہمایوں جب شیر شاہ سوری سے جنگ میں شکست کھا کر جمنا ندی میں کود گئے۔ تب ایک نظام سکا نام کے شخص نے انہیں ڈوبنے سے بچایا تھا۔ تب نظام سکا کو بادشاہ ہمایوں نے ایک دن کا بادشاہ قرار دیا تھا۔ اس دور سے پہلے کبھی چمڑے کے سکے بازار میں نہیں نہیں چلائے گئے تھے۔ لیکن نظام سکا کے بادشاہ بادشاہ بننے کے بعد چمڑے کے سکے بازار میں آئے جسے آج بھی تاریخ میں یاد کیا جاتا ہے۔ اس ایک روز کے بادشاہ کا مزار حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے استانہ کے نزدیک قادر دروازے پر ہے جہاں آج ایک روز کے بادشاہ نظام سکہ کا عرس منایا گیا۔
اجمیر شریف درگاہ میں ایک دن کے بادشاہ کا مزار واقع - اجمیر شریف درگاہ
One day King Shrine in Ajmer: اجمیر شریف درگاہ میں ایک ایسے بادشاہ کا مزار واقع ہے جسے ایک دن کے بادشاہ اور نظام سکہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور درگاہ میں موجود مشک سے پانی بھرنے والی بشتی جماعت ان کے یک روزہ عرس کا اہتمام بھی کرتی ہے۔
Published : Jan 22, 2024, 2:20 PM IST
یہ بھی پڑھیں:پاک زائرین نے اجمیر درگاہ کمیٹی کے استقبال پر کہا دل سے شکریہ
بشتی جماعت نے اس موقع پر چادر کا جلوس بھی نکالا اور جھالرا میدان میں محفل قوالی کا اہتمام بھی کیا, ان سبھی بشتیوں نے اپنے بزرگ کے مزار پر چادر پیش کی اور فاتحہ پڑھی۔ درگاہ کے خادم سید مقبول احمد نے خصوصی دعا بھی کی اور تمام عقیدت مندوں کو دستار بندی کر تبرک بھی پیش کیا, بشتی جماعت کے لوگ درگاہ میں پانی کے حوض پر ہی وضو کا پانی بھرنے کا کام کرتا ہے, جس سے نمازی زائرین حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ پر باوضو ہو کر حاضری دیتے ہیں۔