گیا، پٹنہ:بہار میں پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں آج صبح سے پانچ انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جن پانچ حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں سیتامڑھی، مظفرپور، حاجی پور، مدھوبنی حلقہ شامل ہیں۔ مدھوبنی میں انتخاب کے سبب بھارت نیپال کی سرحد کو 72 گھنٹے پہلے ہی سیل کر دیا گیا تھا۔ یہ نیپال کی سرحد پر واقع ہے۔ مدھوبنی میں علی اشرف فاطمی آر جے ڈی انڈیا اتحاد کی طرف سے امیدوار ہیں۔ بہار کی ان پانچوں نشستوں میں بڑے سیاسی رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ جن میں حاجی پور سے چراغ پاسوان، سارن سے راجیو پرتاپ روڈھی، اور لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی اچاریہ، سیتا مڑھی میں بہار قانون ساز کونسل کے اسپیکر دیویش چندر ٹھاکر ہیں۔ جب کہ مدھوبنی جہاں مسلم آبادی خاصی ہے وہاں صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔ یہاں علی اشرف کا مقابلہ بی جے پی کے اشوک کمار یادو سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: