اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد کے گناہ گاروں کو استقبالیہ دئیے جانے پر مسلم رہنماؤں میں ناراضگی - مسلم رہنماؤں میں ناراضگی

Muslim Leaders Reaction میرٹھ میں بابری مسجد کو شہید کرنے والے کارسیوکو کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کو لے کر مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مسلم تنظیموں نے بابری مسجد کو منہدم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بابری مسجد کے گناہگاروں کو استقبالیہ دئیے جانے پر مسلم رہنماؤں میں ناراضگی
بابری مسجد کے گناہگاروں کو استقبالیہ دئیے جانے پر مسلم رہنماؤں میں ناراضگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 12:06 PM IST

بابری مسجد کے گناہگاروں کو استقبالیہ دئیے جانے پر مسلم رہنماؤں میں ناراضگی

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتسٹھا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوپی گورنر آنندی بین پٹیل کی موجودگی میں افتتاحی تقریب کے دوران رام مندر مہم سے جڑے تمام کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں بابری مسجد کو شہید کرنے والے کارسیوکوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

میرٹھ میں مسلم ملی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے اس سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں تمام ملزمان کو چھوڑے جانے پر ان کو پھر جیل بھیجا گیا اسی طرح بابری مسجد کے گناہ گاروں کو حکومت اور عدالت جیل بھیجے تاکہ مسلمانوں کے زخم پر بھی مرہم رکھا جا سکے۔

میرٹھ میں جمیعت علماء ہند اور آل انڈیا ملی کانسل کے رہنماؤں کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی سب کا ساتھ اور سب کا وکاس اور سب کا وشواس حاصل کرنے کی بات کرتی ہے ایسے کیسے وہ سب کا وشواس حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنسل کی نوک پر 1.3 سینٹی میٹر لمبا رام کا پتلا

جمیعت علماء ہند کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے ناکہ ایک مذہب کا ملک وہی ترقی کر سکتا ہے۔ اس ملک میں مذہب سے زیادہ ترجیح اس کے آئین کو دی جائے۔ اس لیے ملک کو اگر ترقی کی راہ پر لے جانا ہے تو سبھی مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے اور یہ ملک کی سالمیت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details