گلبرگہ کی مساجد میں ملک میں امن وامان اور فلسطین کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا گلبرگہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے گلبرگہ سمیت تمام اضلاع میں واقع تمام مساجد میں ملک امن و امان اور فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔
گلبرگہ میں مختلف مساجد میں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس مقدس رات میں تمام عمر کے مسلمانوں نے اپنی اپنی قریب کی مساجد میں عبادت کی ۔مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔
سید اکبر مسجد کمیٹی کے ذمہ دار محمد غوث متے موڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضاں المبارک کے موقع پر گلبرگہ میں واقع تمام مساجد میں نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے والے حفاظ اور امام اور مؤذن حضرت کو استقبالہ دیا گیا۔ سال بھر کی خدمات کی ستاش کر تے ہوئے انھیں خصوصی تحفے دئیے گئے ۔ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم خواتین کو عید پر ایچ آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت ملے گی - free bus ride to Muslim women
انہوں نے مزید کہاکہ اس مقدس اور عظمت والی رات میں امت مسلمہ اور مظلوم فلسطینیوں کےلیے گلبرگہ کی تمام مساجدمیں خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مسلمانوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔