ETV Bharat / international

برازیل میں خوفناک سڑک حادثہ، بس اور ٹرک کے تصادم میں 35 افراد ہلاک - BRAZIL ROAD ACCIDENT

جنوب مشرقی برازیل میں ایک ہائی وے پر پیش آئے المناک سڑک حادثے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

برازیلیا: برازیل کے میناس گیریس ریاست میں لاجنہا شہر کے قریب ایک ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ سنیچر کو پیش آئے اس حادثے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی قصبے تیوفیلو اوٹونی کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی۔ واقعہ کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

جانکاری کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران ایک ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کار میں سوار تینوں افراد محفوظ رہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام متاثرین کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں کابل-قندھار ہائی وے پر بس آئیل ٹینکر سے ٹکرائی، 50 افراد ہلاک، 76 زخمی

واقعے کے بعد گورنر رومیو جیما نے ایکس پر لکھا کہ انہوں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو امداد کا حکم دیا ہے۔ جیما نے کہا، 'ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ متاثرین کے خاندانوں کو اس سانحے سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ مدد مل سکے۔ یہ واقعہ کرسمس سے قبل پیش آیا۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین شاہراہ رہی۔ گذشتہ سال اس شاہراہ پر 559 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.