بانڈہ:ڈسٹرکٹ جیل میں بند مختار انصاری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک خراب ہوگئی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالج میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ مختار کی بھرتی کے بعد ڈی ایم اور ایس پی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رکن اسمبلی مختار انصاری کو 26 مارچ کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ منگل کی شام ہی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس بندہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد جمعرات کو مختار کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی۔ چند روز قبل مختار نے پیشی کے دوران جیل انتطامیہ کھانے میں دھیما زہر (سلو پوائزن) دینے کا الزام لگایا تھا۔
چار روز قبل حکومت نے مختار انصاری کے حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایک جیلر اور دو ڈپٹی جیلرز کو معطل کر دیا تھا۔ ورچول پیشی کے دوران مختار انصاری نے عدالت میں جیل انتظامیہ پر انہیں سلو پوائزن دینے کا الزام لگایا تھا۔ مختار کی صحت ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے مسلسل بگڑ رہی ہے۔