اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عبادات کے ذریعہ رمضان المبارک کا بھرپور فائدہ اٹھائیں'

Holy Month Of Ramadanمفتی منور قادری مصباحی نے کہاکہ اس مقدس مہینے میں اللہ کی عبادت کرنے کا پیغام دیا۔ماہ رمضان میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں کی عبادات کا ثواب 70 گناہ بڑھا دیتا ہے

مرادآباد کی تمام مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام
مرادآباد کی تمام مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 1:58 PM IST

مرادآباد کی تمام مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام

مرادآباد: رحمتوں اور برکتوں والا مقدّس ماہِ رمضان کی آمد ہو چکی ہے۔ چاروں جانب خوشی اور مسرت کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے بعد مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا گیا بچے بوڑھے اور نوجوان سبھی نے نماز تراویح ادا کی اور اپنے رب کا شکر ادا کیا۔

ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی مرادآباد کے بازاروں میں بھی رونق دکھائی دی۔ سحری اور افطار سے متعلق لوازمات کی دکانیں سجائی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی دکانوں میں بھیڑ امڈ رہی ہے۔

مفتی منور قادری مصباحی نے بتایا کہ رمضان بے حد رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ماہ رمضان میں اللہ تبارک و تعالی اپنے بندوں کی عبادات کا ثواب 70 گناہ بڑھا دیتا ہے یہاں تک کہ نفلوں کا ثواب فرض کے برابر کر دیا جاتا ہے۔ لہذا سبھی کو اس ماہ مبارک میں عبادات میں مشغول رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:رونقِ رمضان

انہوں نے کہا کہ روزہ اسلام کے پانچ بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مقدس ماہ میں اپنے رب کی رضا کے لیے روزے رکھیں ،نیک کام کریں اور برائیوں سے بچیں اور نیک اعمال کریں۔اس کے ساتھ ساتھ صدقہ اور خیرات کرنے کے ساتھ ہی حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details