اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی - Hit and Run Case - HIT AND RUN CASE

Motorcyclist seriously injured after being hit by a car: پونا ہٹ اینڈ رن واقعہ کے بعد ریاست کے کئی سارے اضلاع میں اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں، حال ہی میں اورنگ آباد میں بھی ایک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک سفید کار نے شادی سے اپنے گھر لوٹ رہے باپ، بیٹے کو گاڑی سے اڑا دیا اور فرار ہو گیا، حادثہ کے بعد دونوں ہی باپ بیٹے راستے کے قریب بنے گڑھے میں جا گرے راستے سے گزرنے والے لوگوں نے حادثہ کے بعد دونوں باپ بیٹے کو نجی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کروایا۔

Motorcyclist seriously injured after being hit by a car in Aurangabad
اورنگ آباد میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 2:19 PM IST

اورنگ آباد میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد:پونا ہٹ اینڈ رن واقعہ کے بعد بھی کیا ریاستی پولیس کا نظام کار ابھی تک سو رہا ہے؟ ایسا سوال اب اُٹھ رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پونے کی طرح اورنگ آباد ضلع میں بھی ایک لیڈر کی کار سے دو پہیہ پر سوار باپ بیٹے کا حادثہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد اس کار میں سوار لیڈر مدد کرنے کے بجائے فرار ہو گیا۔ اب اس واقعہ کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پونے کے واقعہ کی طرح، اورنگ آباد کیس میں بھی پولس انتظامیہ سیاسی دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے، ایسا سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ جب کہ پونے کا معاملہ تازہ ہے، شبہ ہے کہ اورنگ آباد میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑی کسی لیڈر کی ہے حادثے کا شکار ہونے والے باپ بیٹے کی حالت نازک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈی کار کی ٹکر سے معمر شخص کی دردناک موت، واقعے کے 24 گھنٹے بعد بھی پولیس کے ہاتھ خالی - Audi Hit And Run Case In Noida

اُدھر وڈگاؤں میں باپ بیٹے کو سیاسی لیڈر کی کار سے حادثہ ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثہ میں زخمی باپ بیٹے کی حالت تشویشناک ہونے کی معلومات پولس نے دی ہے۔ اس سب کے باوجود کار میں سوار لیڈر اورنگ آباد حادثہ کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔ زخمی لڑکے نے کہا کہ وہ لوگ ایک شادی کے لیے اپنے آبائی گاؤں گئے تھے۔ واپسی کے وقت، میں اور میرے والد موٹر سائیکل پر آ رہے تھے۔ آدھے راستے پر ایک سفید کار نے ہمیں ٹکر مار دی۔ شاید وہ نشہ میں تھا۔ ہم انہیں اپنے ہاتھوں سے اشارہ کر رہے تھے۔ پھر بھی انہوں نے ہمیں اڑا دیا۔ پھر ہم گڑھے میں جا گرے۔ حادثہ کا شکار ہونے والے نے بتایا کہ وہ ہماری مدد کے لیے بھی نہیں رکے۔ متاثرین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ میں انہیں جیل بھیج دیا جائے اور ہمیں انصاف ملنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details